کون سی مشہور پاکستانی اداکارہ بننے جارہی ہیں بگ باس 10 کا حصہ؟
کراچی: بھارت کا معروف رئیلٹی شو 'بگ باس' اپنے متنازعہ مواد کے باعث ہمیشہ خبروں کا مرکز بنا رہتا ہے۔
تاہم باگ باس سیزن 10 کے بارے میں یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ پاکستان کی متنازعہ اداکارہ 'قندیل بلوچ' اس بار شو کا حصہ ہوں گی۔
ذرائع کے مطابق قندیل کی جانب سے فیس بک اور ٹویٹر پر بگ باس میں شرکت کے حوالے سےپیغامات جاری کئے گئے ہیں جو میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
قندیل کی بگ باس میں شمولیت کی خبر میں کتنی صداقت ہے اس کا فیصلہ بہت جلد ہو جائے گا ،تاہم اگر ایسا ہو جاتا ہے تو یہ پہلی بار نہیں ہو گا کہ بھارت کے متنازعہ ترین شو میں پاکستان سے کوئی فنکار شرکت کریں گے۔
اس سے پہلے بگ باس سیزن 4 میں اسکینڈل کوئین وینا ملک اور علی سلیم بھی بگ باس میں شرکت کر چکے ہیں۔
بشکریہ:بزنس ریکارڈر



















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔