ڈرون حملے ملکی خود مختاری اورسالمیت کیخلاف ہیں،آرمی چیف

شائع 01 جون 2016 10:53am
ڈرون حملے کسی صورت برداشت نہیں کریں گے،سربراہ پاک فوج - فائل فوٹو ڈرون حملے کسی صورت برداشت نہیں کریں گے،سربراہ پاک فوج - فائل فوٹو

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کہتے ہیں ڈرون حملے کسی صورت برداشت نہیں کریں گے،ڈرون حملے ملکی خود مختاری اورسالمیت کے خلاف ہیں۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے بعد  صدرممنون حسین سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی ۔

 آرمی چیف سے مشیرخارجہ سرتاج عزیز، مولانا فضل الرحمان اور سراج الحق نے بھی ملاقات کی۔

غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا بدقسمتی کا لفظ ڈرون حملوں کیلئےبہت چھوٹا ہے ،فضائیہ کے سربراہ ڈرون گرانے پرغورکررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کا معاملہ خود دیکھ رہے ہیں ، سی پیک منصوبہ کسی کوناکام نہیں بنانے دیں گے ۔

انہوں مزید  نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ جاری ہے 90 فیصد کامیابی حاصل کرلی ہے 100 فیصد بھی جلد ہو جائے گی ، ناکامی کا کوئی آپشن موجود نہیں ہے۔

 ان کا کہنا تھاکہ آپریشن ضرب عضب کامیابی کی جانب گامزن ہے ، ضرب عضب کو اسی برس مکمل کرنے کا عہد کیا ہوا ہے ضرب عضب میں 99 فیصد کامیابیاں حاصل ہو چکی ہیں ۔

 آرمی چیف نے کہا کہ اٹھاون فیصد قبائلی گھروں کوواپس جا چکے ہیں آرمی چیف نے کہاکہ جنوبی وشمالی وزیرستان میں ترقی کا عمل تیزی سے جاری ہے حکومت کو فاٹا میں اپنی رٹ قائم کرنا ہوگی۔