وزیراعظم نواز شریف کو کل پرائیوٹ وارڈ میں منتقل کیے جانے کا امکان
فائل فوٹو
لندن :وزیر اعظم نواز شریف مزید چوبیس گھنٹے آئی سی یو میں رہیں گے۔
وزیر اعظم کی صاحب زادی مریم صفدر کی جانب سے عوام کو ٹویٹر کے ذریعے آگاہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تازہ ٹوئٹ میں مریم صفدر نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو کل پرائیوٹ وارڈ میں منتقل کیا جائیگا ۔ مریم صفدر نے مزید کہا ہے کہ انکی وزیراعظم سے آج بات ہوئی ہے ۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کی کل اوپن ہارٹ سرجری کامیابی سے مکمل ہوگئی ہے جس کے بعد ان کو آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا ہے،اس دوران ان کے اہلخانہ بھی برطانوی ہسپتال میں موجود ہیں اور ان کی تیمارداری کررہے ہیں ۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔