پارلیمنٹ :صدر ممنون حسین کے خطاب کے دوران احتجاج
فائل فوٹو
اسلام آباد:صدرممنون حسین کے خطاب کے دوران تحریک انصاف ، جماعت اسلامی کے ارکان اسمبلی نے احتجاج کیا، جماعت اسلامی اور جمشید دستی نے ڈرون حملوں کے خلاف جبکہ پی ٹی آئی نے پاناما لیکس پر نعرے بازی کی۔
صدر مملکت کے یہ کلمات سننا تھے کہ اپوزیشن اٹھ کھڑی ہوئی اور احتجاج شروع کر دیا۔سب سے پہلے رکن اسمبلی جمشید دستی نے احتجاج کیا اور نعرے لگائے۔جمشید دستی نے ڈرون حملوں کیخلاف احتجاجاً سر پر کتبہ باندھ رکھا تھا۔جمشید دستی کے بعد جماعت اسلامی بھی ڈرون حملوں اور خارجہ پالیسی پر احتجاج کرتی رہی ۔
تحریک انصاف کے اراکین نے بھی اتحادیوں کا ساتھ دیتے ہوئے احتجاج کی آواز بلند کی تاہم نعرے پاناما پیپرز کے لگائے۔حکومت رکن اسمبلی شیخ آفتاب اپوزیشن اراکین کو سمجھا بجھا کر معاملہ ٹھنڈا کرنے کی کوشش کرتے رہے۔ادھر سینیٹر رحمان ملک کا اپنے ردعمل میں کہنا تھا کہ صدر کی تقریرحکومتی قصیدہ خوانی کے سوا کچھ نہیں،صدر نے ڈرون حملوں کے خلاف آوازاٹھائی نہ ہی بھارت کے خلاف کچھ بولے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔