آصف زرداری نے پارٹی رہنماؤں کو دبئی طلب کرلیا

شائع 02 جون 2016 06:15am
آئندہ ہفتے اہم پارٹی رہنما ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت کریں گے - فائل فوٹو آئندہ ہفتے اہم پارٹی رہنما ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت کریں گے - فائل فوٹو

دبئی:پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پارٹی رہنماؤں کو دبئی طلب کرلیا، آئندہ ہفتے اہم پارٹی رہنما ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی معاملات پر مشاورت کریں گے۔

پیپلزپارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اس بار دبئی میں طویل قیام کریں گے،اور دبئی میں بیٹھ کر ملکی سیاسی صورتحال، پارٹی امور اور صوبائی حکومت کی کارکردگی کو مانیٹر کریں گے۔

سابق صدر سے ملاقات کے لیئے پارٹی کے اہم رہنما اور صوبائی وزرا ءاگلے ہفتے دبئی پہنچ رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے سابق صدر سے ملاقات کرنے والوں میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، سید خورشید شاہ، سابق وزرائے اعظم راجہ پرویز اشرف اور یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر شامل ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے پارٹی کی تنظیم نو سے متعلق اب تک کئے جانے والے اقدامات سے سابق صدر کو آگاہ کیا جائے گا اور  پاناما لیکس کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی صورتحال سے متعلق پارٹی پالیسی پر غور بھی ہوگا۔