بگ باس اسٹارگوتم گلاٹی کے حوالے سے بڑی خبر

شائع 02 جون 2016 07:13am

jhalak0000000

ممبئی:بگ  باس سیزن  8 کے فاتح اور بھارتی ٹی وی کےمشہور ترین اداکار 'گوتم گلاٹی'اب نظر آئیں گے بالکل الگ روپ میں۔

زی نیوز کے مطابق  گوتم بھارتی ٹی وی کے مشہور رئیلٹی شو 'جھلک دکھلا جا' کا حصہ ہوں گے۔گوتم کی جھلک دکھلا جا  میں شرکت کی خبر سن کر ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

واضح رہے کہ بگ باس کا حصہ بننے سے پہلے گوتم  زیادہ مقبول نہیں تھے ،تاہم بھارت کے مشہور اور متنازعہ شو میں شرکت کے بعد ان کی مقبولیت میں بے تحاشہ اضافہ ہوا،یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ گوتم کے کیر ئیر کو صحیح ٹریک دینے میں بگ باس کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں ریلیز ہوئی عمران ہاشمی کی فلم 'اظہر ' میں گوتم روی شاستری کا کردار نبھاتے ہوئے نظر آئے تھے۔