خیبرپختونخوا،اسلام آباد:تیز بارش اور آندھی، 14افرادجاں بحق
فائل فوٹوپشاور،اسلام آباد:خیبرپختونخوااوراسلام آباد میں تیز بارش اور آندھی نے کچی آبادیوں میں تباہی مچادی، کچے مکانات منہدم ہونے کے باعث 14 افراد جاں بحق ہوگئے اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔
اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہوئی تیز بارش اور ہواؤں کے بھی جھکڑ چلے،موسم کے یہ ستم کچے مکانات نہ سہہ سکے اور چھتیں اور دیواریں گرنے کے باعث اسلام آباد اور پنڈی میں 8 افراد جان گنوا بیٹھے جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔
دوسری جانب خیبر پختونخوا میں بھی بارش اور آندھی نے زندگی کا پہیہ روک دیا،متعدد کچے مکانات منہدم ہوگئے جس کے بعد 6 افراد لقمہ اجل بن گئے۔
بارش کے باعث متعدد سائن بورڈ اور بجلی کے پول بھی گر گئے جسکے بعد متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔