سوات:گاڑی کھائی میں گرگئی،ایک شخص جاں بحق

اپ ڈیٹ 02 جون 2016 10:17am
فائل فوٹو فائل فوٹو

سوات :سوات کے علاقے خوازہ خیلہ کے مقام پر گاڑی کھائی میں گرگئی،حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسیکو زرائع کے مطابق ،حادثے کے بعد زخمیوں کو جائے وقوع سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا۔

ذرائع کے مطابق،گاڑی کو حادثہ خوازہ خیلہ کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔