لیکشن میں خواتین کے ووٹوں سےمتعلق درخواست سماعت کیلئے منظور

اپ ڈیٹ 02 جون 2016 10:22am
قانون کے مطابق خواتین کو حقو ق دیں گے،جسٹس ثاقب نثار - فائل فوٹو قانون کے مطابق خواتین کو حقو ق دیں گے،جسٹس ثاقب نثار - فائل فوٹو

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے الیکشن میں خواتین کے ووٹوں سے متعلق درخواست  سماعت کیلئے منظور کرلی۔

جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے خواتین کے ووٹ پول کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔

عاصمہ جہانگیرکا دلائل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ  ایک دفعہ اس مسئلہ کا فیصلہ ہو جائے تو معاملہ ختم ہوجائے گا ،ہرالیکشن کے بعد خواتین  کے ووٹوں پر درخواستیں دائرہوتی ہیں۔

جس پرجسٹس ثاقب نثارنے ریمارکس دیئے کہ  عدالت خواتین کے حقو ق کیلئے بیٹھی ہیں،قانون کے مطابق خواتین کو حقو ق دیں گے۔

جسٹس خلجی عارف کا کہنا تھا کہ عوام میں شعور بیدار ہو رہا ہے،جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ امریکی تاریخ پڑھی جائے تو معلوم ہو تا ہے کہ ملک  سے زیادہ خواتین کی بری حالت ہے۔

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔