لاہور:کامیاب مذاکرات کےبعد نرسیں 2 دھڑوں میں تقسیم

اپ ڈیٹ 03 جون 2016 05:42am
ایک گروپ کااحتجاج ختم اور دوسرے گروپ کا جاری رکھنے کا اعلان - فائل فوٹو ایک گروپ کااحتجاج ختم اور دوسرے گروپ کا جاری رکھنے کا اعلان - فائل فوٹو

لاہور:لاہور میں حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد نرسیں دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئیں،ایک گروپ نے احتجاج ختم اور دوسرے گروپ نے دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔

رات گئے لاہور میں نرسوں اور حکومت پنجاب کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے،نرسوں اور مشیرصحت کے درمیان مذاکرات ڈھائی گھنٹے تک جاری رہے۔

مذاکرات میں مشیرصحت خواجہ سلمان رفیق اور نرسوں کے 7رکنی وفد نے شرکت کی،مذاکرات کے بعد صدر ینگ نرسزایسوسی ایشن پنجاب روزینہ منظور نے میڈیا کو بتایا کہ حکومت نے مطالبات مان لئے ہیں۔

روزینہ منظور نے مزید بتایا کہ حکومت نے ہیلتھ رسک الاؤنس دینے کی منظوری دیدی ہےاور یہ الاؤنس تین ماہ میں بڑھا دیا جائےگا،سیکرٹری انفارمیشن نرسزایسوسی ایشن ناصرہ پروین نے کہا کہ مطالبات کی منظوری کے بعد دھرنے کا جواز نہیں بنتا، 'دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں'۔

دوسرے دھڑے کی ترجمان راحیلہ کا کہنا ہے کہ مطالبات پورے کرنے کیلئے مہینوں کا وقت قبول نہیں،'ہم دھرنا ختم نہیں کریں گے'، انہوں نے کہا کہ مطالبات من و عن پورے ہونے تک یہاں سے نہیں جائیں گے۔