کراچی میں پولیس کاسرچ آپریشن،3 ’دہشت گرد ‘ہلاک
ہلاک دہشت گروں کا تعلق کالعدم نظیم سے ہے - فائل فوٹوکراچی:کراچی میں کورنگی کے علاقے مہران ٹاؤن میں سی ٹی ڈی پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران 3’دہشت گرد ‘ہلاک جبکہ ایک فرار ہوگیا۔
سرچ آپریشن’دہشت گردوں ‘ کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، آپریشن کے دوران پولیس نے ایک گھر کو گھیرے میں لے لیا۔
ایس ایس پی جیند شیخ کے مطابق،’دہشت گرد ‘ کسی بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے،'دہشت گروں 'کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔
دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔
ہلاک ملزمان کی شناخت عمر،عالم اور رانجھا کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ان کا چوتھا ساتھی شمون فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔