خورشید شاہ نےمشترکہ اپوزیشن کے رہنماؤں کا اجلاس آج طلب کرلیا
فائل فوٹواسلام آباد:قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے مشترکہ اپوزیشن کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔
اپوزیشن رہنماوں کا اجلاس آج 4 بجے سید خورشید شاہ کے چیمبر میں ہوگا، جس میں بجٹ سیشن کے دوران اپوزیشن کی مشترکہ حکمت عملی پرغور کیا جائے گا۔
اجلاس میں پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی، ایم کیو ایم، اور جماعت اسلامی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماءشرکت کریں گے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔