غیرملکیوں کے شناختی کارڈ بنانے کے الزام میں نادرا کا'افسر' گرفتار

شائع 03 جون 2016 11:05am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی:ایف آئی اے نے سرجانی ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے غیرملکیوں کے شناختی کارڈ بنانے کےالزام میں نادرا کے افسرکوگرفتارکرلیا۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل نے نادراکے سینئر ایگزیکٹو افسرویسٹ سلمان زبیری کوگرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سلمان زبیری پر الزام ہے کہ انہوں نے غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ جاری کئے ہیں۔

ایف آئی اے تحقیقات کے مطابق نادرا نے کراچی کے مختلف دفاتر سے 2009 سے 2014 کے درمیان 5 ہزارسے زائد غیر ملکیوں کو قومی شناختی کارڈ جاری کئے ہیں ۔

شناختی کارڈ حاصل کرنے والوں میں افغانی، ایرانی، بنگالی، برمی اور بھارتی باشندے شامل ہیں ،جبکہ شناختی کارڈ حاصل کرنے والوں کی اکثریت پاکستانی پاسپورٹ پربیرون ملک جاچکی ہے۔