وفاق ہائے صنعت و تجارت کے بجٹ پر تحفظات

شائع 04 جون 2016 03:54pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:وفاق ہائے صنعت و تجارت نے بجٹ پرشدید تحفظات کا اظہار کر دیا ، فیڈریشن کے صدر عبدالروف عالم کہتے ہیں کہ ہمارے تحفظات کو پندرہ روز میں دورکیا جائے ، پلاسٹک انڈسٹری،ا سٹیشنری اوراسٹیل کی صنعتوں پر ٹیکس بڑھائے گئے ہیں۔

فیڈریشن اف پاکستان چیمبر ایند کامرس اینڈ انڈسٹری کا اجلاس عبدالرؤف عالم کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں بجٹ دو ہزار سولہ سترہ کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے عبدالروف عالم نے کہا کہ ہمارے موجودہ بجٹ پر شدید تحفظات ہیں اور ہم اس بجٹ کو مسترد کرتے ہیں۔ ہمارے تحفظات کو پندرہ روز میں دورکیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں فیڈریشن کا معاملات کے حل کے لیے وفاقی حکومت سے مذاکرات کرنے کا فیصلہ۔ تمام صوبوں سے دو دو ممبران لیں کر ایک کمیٹی بنائیں گے، پندرہ دنوں میں ایف بی آر سے مذاکرات کریں گے۔ امید ہے کہ حکومت ہمارے تحفظات دور کرے گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ پلاسٹک انڈسٹری، سٹیشنری اورسٹیل کی صنعتوں پر ٹیکس بڑھائے گئے ہیں، زراعت میں چاول کو بلکل نظر انداز کیا گیا ہے، صنعتوں کی ترقی سے ملک میں بے روزگاری ختم ہو گئی،موجودہ حکومت سے صنعتکاروں کو بہت سی توقعات تھیں۔