کراچی میں فائرنگ،ایک شخص ہلاک، 5افراد زخمی

اپ ڈیٹ 05 جون 2016 06:18am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی:کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص ہلاک جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔

 گلشن اقبال میں اچانک ہوٹل کے سیکیورٹی گارڈ کی گولی چلنے سے 2 شہری زخمی ہوئے، گارڈ کو حراست میں لے لیا گیا۔

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں نجی ہوٹل کی سیکیورٹی پر معمور گارڈ سے غفلت کے باعث گولی چل گئی،

واقع میں ہوٹل میں آنے والے دو شہری فراز اور عائشہ زخمی ہوگئے،جنہیں قریبی اسپتال منتقل منتقل کردیا گیا۔
دوسری جانب سچل، اورنگی اور شرافی گوٹھ میں فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے،جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ادھر رینجرز نے لانڈھی، اورنگی ٹاؤن اور عیدگاہ میں کارروائیاں کرکے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ،گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے،ملزمان سے اسلحہ اور ستاون کلو منشیات بھی برآمد کرلی گئی ہے۔

جبکہ گزشتہ شب ڈی ایس پی قمر کے گھر پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کی کی سی سی ٹی وٹیج موصول ہوگئی،جس میں واضع طور پر نامعلوم دہشت گردوں کو کارروائی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔