پنجاب میں گرمی بڑھنے سے بجلی کی طلب میں اضافہ

شائع 05 جون 2016 07:41am
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو 4 ہزار میگاواٹ کے قریب شارٹ فال کا سامنا  - فائل فوٹو بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو 4 ہزار میگاواٹ کے قریب شارٹ فال کا سامنا - فائل فوٹو

لاہور:پنجاب میں گرمی کا زور بڑھنے سے بجلی کی طلب میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو 4 ہزار میگاواٹ کے قریب شارٹ فال کا سامنا ہے۔

لاہور سمیت پنجاب بھر میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسہ جاری ہے۔

 اس وقت شہری علاقوں میں 8 سے 10 جبکہ دیہات میں 12 گھنٹے سے زائد لوڈ شیڈنگ کی جار رہی ہے۔

 تاہم وزرات پانی و بجلی کے دعوؤں کے مطابق لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ شہروں میں 6 جبکہ صوبے کے دیہی علاقوں میں 8 گھنٹے ہے۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ،آج صبح 9 بجے تک 3 ہزار 900 میگا واٹ شارٹ فال کے ساتھ بجلی کی کل پیداوار 14 ہزار 452جبکہ طلب 18 ہزار 352میگاواٹ تھی۔