کراچی:رینجرز کی ٹارگٹڈکارروائی،غیر قانونی اسلحہ برآمد

شائع 05 جون 2016 11:02am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی:کراچی میں رینجرنےایک ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں غیرقانونی اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

رینجرنے لانڈھی کے علاقے انعامی گراؤنڈ کے قریب اتوارکے روز چھاپہ مارکارروائی کی۔

 رینجرزترجمان کے مطابق ،برآمد ہونے والے ہتھیاروں میں دستی بم ، گرنیڈ ، لانچر،کلاشنکوف ،ایل ایم جی ،جی تھری اوربڑی تعداد میں گولیاں شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رینجرنے ٹارگٹڈ کارروائی پہلے سے گرفتارملزم کی نشاندہی پرکی اوربڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔