قوم عمران خان جیسے لوگوں کو نقصان دہ سمجھتی ہے،پرویز رشید
فائل فوٹووفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ خالی کرسیاں عمران خان کے مستقبل کا واضح ثبوت ہیں۔
وزیراطلاعات نے ایک بار پھر تحریک انصاف کے سربراہ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ عمران خان اپنے جلسوں میں گالی گلوچ والی کیسٹ لگالیتے ہیں، وہ سڑکوں پر آنے کی دھمکیاں بھی دے رہےہیں۔
مسلم لیگ ن کی علما مشائخ کانفرنس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ قوم عمران خان جیسے لوگوں کو نقصان دہ سمجھتی ہے۔
پرویز رشید نے کہا کہ وزیراعظم تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں اور قوم نے اپنی دعاؤں سے بتادیا کہ وہ نوازشریف کے ساتھ ہیں۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔