کراچی:نامعلوم افراد کی فائرنگ،3 افراد ہلاک

اپ ڈیٹ 06 جون 2016 05:45am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی:کراچی میں شراب کی دکان پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ پر نامعلوم افراد دکان میں داخل ہوئےاوراندھا دھند فائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں دکان میں موجود کیشیئر، گارڈ اور ملازم شدید زخمی ہوگئے۔

اسپتال منتقل کئے جانے کے دوران تینوں راستے میں ہی دم توڑ گئے،پولیس کے مطابق بظاہر واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ ہے۔

اس سے قبل بھی کورنگی میں اسی دکان پر بھتے کی پرچی موصول ہوئی تھی،پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے، جبکہ واقعے کی تحقیقات کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔