حج کرپشن کیس کا چوتھا ملزم احمد فیض بھی گرفتار

اپ ڈیٹ 06 جون 2016 08:02am
لزم سابق ڈی جی حج راؤ شکیل کا فرنٹ مین تھا - فائل فوٹو لزم سابق ڈی جی حج راؤ شکیل کا فرنٹ مین تھا - فائل فوٹو

اسلام آباد:ایف آئی اے  نے حج کرپشن کیس کا چوتھا ملزم احمد فیض بھی گرفتارکرلیا۔ملزم سابق ڈی جی حج راؤ شکیل کا فرنٹ مین تھا۔

حج کرپشن کیس کی سماعت اسلام آباد کی مقامی عدالت میں ہوئی۔ایف آئی اے نے عدالت میں انکشاف کیا کہ حج کرپشن کیس کے مرکزی مجرم راؤ شکیل کے فرنٹ مین احمد فیض کو گرفتار کرلیا ہے ۔

 عدالت نے ملزم کو کل عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت  ملتوی کردی ۔

 احمد فیض حج کرپشن کیس کا آخری ملزم ہے جس کے خلاف پاکستان میں موجود گواہوں کے بیان قلمبند کیے جا چکے ہیں جبکہ سعودی عرب میں مقیم گواہوں کے بیانات ویڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ کیے جانے باقی ہیں۔

حج کرپشن کیس میں سابق وفاقی وزیرمذہبی امورحامد سعید کاظمی اورسابق جوائنٹ سیکرٹری مذہبی امورآفتاب الاسلام کوبارہ  بارہ سال قید  جبکہ سابق ڈی جی حج راوشکیل کومجموعی طور پر30 سال قید کی سزا سنائی تھی۔