پی ٹی آئی کے 5اراکین کا پرویز خٹک کیخلاف بغاوت کااعلان

اپ ڈیٹ 06 جون 2016 10:36am
تحریک انصاف میں اختلافات کی بازگشت کھل کر سامنے آگئی - فائل فوٹو تحریک انصاف میں اختلافات کی بازگشت کھل کر سامنے آگئی - فائل فوٹو

تحریک انصاف میں اختلافات کی بازگشت کھل کر سامنے آگئی ۔ پارٹی کے 5 اراکین قومی اسمبلی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک  کے خلاف بغاوت کا اعلان کردیا ۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف پارٹی کے 5 اراکین قومی اسمبلی نے باغی گروپ بنالیا۔

ٹانک سے تعلق رکھنے والے داورکندی،لکی مروت کے امیر اللہ مروت، پشاور کے ساجد نواز، ملاکنڈ کے جنید اکبر اور فاٹا سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی خیال زمان آفریدی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس کی ۔

جس میں انہوں نے  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اوروزراء پر کرپشن اور چئیرمین تحریک انصاف کے خلاف سازش کرنے کے الزامات عائد کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ پرویزخٹک ایک سوچی سمجھی منصوبہ بندی کے تحت عمران خان کو سائیڈ لائن کررہے ہیں۔

دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے تنظیمی اختلافات پرغور کےلئے آج اہم اجلاس طلب کرلیاہے۔

 اجلاس میں پارٹی اختلافات پرمختلف فریقین کا موقف لیا جائےگا۔