ایم کیو ایم کا سندھ کیلئے 6کھرب89ارب روپےکا شیڈو بجٹ پیش

اپ ڈیٹ 06 جون 2016 10:25am
ایم کیوایم رہنماوں نےسندھ کا شیڈوبجٹ پیش کیا - فائل فوٹو ایم کیوایم رہنماوں نےسندھ کا شیڈوبجٹ پیش کیا - فائل فوٹو

کراچی:متحدہ قومی موومنٹ نے سندھ کے لیے 6 کھرب 89 ارب روپے کا سرپلس شیڈوبجٹ پیش کردیا۔

مشترکہ پریس کانفرنس میں ایم کیوایم رہنماوں نےسندھ کا شیڈوبجٹ پیش کیاگیا۔

شیڈوبجٹ میں وفاقی حکومت سے آمدنی کا تخمینہ 20 ارب روپےلگایا گیاجبکہ زرعی آمدنی پرٹیکس سے20ارب روپے کی اضافی آمدنی ظاہرکی گئی۔

شیڈوبجٹ میں کراچی کیلئے 40 ارب روپے حیدرآباد کیلئے ساڑھے 17 ارب روپے جبکہ میرپورخاص اورسکھرکے لیے 6,6 چھ ارب روپے کے ترقیاتی پیکیجزدیئے گئے۔

سید سرداراحمد نے تفصیلات پیش کرتے ہوئےکہاکہ حکومت سندھ اپنا نواں بجٹ پیش کرنے جارہی ہےمگرصوبے کی تقدیرنہیں بدلی ۔

ایم کیوایم رہنما کا کہنا تھا کہ وفاق سے425 ارب روپے سے زیادہ فنڈزنہیں ملیں گے جبکہ رائلٹی کی مد میں سندھ کو70ارب روپے ملنے کی توقع ہے۔

انہوں نےکہاکہ وفاق سے 23 ارب روپے گرانٹ ملنے کی توقع ہے مجموعی طورپروفاقی حکومت سے 518 ارب روپے سندھ کوملیں گے جبکہ سندھ کوسروسزٹیکس سے 61 ارب روپے کی آمدن ہوگی۔

شیڈوبجٹ میں سروسزپرٹیکس کی شرح 16 فیصد برقراررکھنےاوررہائشی جائیداد پرٹیکس کے نفاذ کی مخالفت کی گئی ہے۔

ایم کیوایم رہنماوں کامطالبہ تھاکہ آئین کے آرٹیکل 140کےتحت ضلعی حکومتوں کومالی طورپرخودمختاری دی جائے۔