پنجاب میں غیر اعلانیہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

اپ ڈیٹ 08 جون 2016 08:49am
جلی کا شارٹ فال بھی 4 ہزار میگاواٹ کے قریب پہنچ گیا - فائل فوٹو جلی کا شارٹ فال بھی 4 ہزار میگاواٹ کے قریب پہنچ گیا - فائل فوٹو

لاہور:پنجاب میں گرمی کی تازہ لہر کے ساتھ ساتھ اعلانیہ اور غیر اعلانیہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

لاہور سمیت پنجاب میں گرمی کی  شدت میں کمی آئی ہے اور نہ ہی لوڈشیڈنگ کا درانیہ کم ہوا ہے۔ بجلی کا شارٹ فال بھی 4 ہزار میگاواٹ کے قریب پہنچ گیا ہے۔

 صوبائی دارلحکومت اور پنجاب کے دیگر علاقوں سے سحر اور افطار کے اوقات میں بھی بجلی کی سپلائی معطل ہونے کی اطلاعات ہیں۔

اس وقت پنجاب کے شہروں میں 8 گھنٹے اور دیہات میں 10 سے 12 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جس پر شہریوں نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب سرکاری سطح پر سحروافطار میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کا دعوی گیا گیا ہے۔

 وزرات پانی و بجلی کے مہیا کردہ اعدادوشمار کے مطابق آج صبح 9 بجے تک 3 ہزار 958 میگا واٹ شارٹ فال کے ساتھ بجلی کی کل طلب 19 ہزار 787 میگاواٹ کے مقابلے میں کل جنریشن 15 ہزار 829میگاواٹ ریگارڈ کی گئی۔