سابق مشیرخزانہ بلوچستان خالد لانگوکا مزید 14 روزکا ریمانڈ
خالد لانگو کو احتساب عدالت کے جج کے روبرو پیش کیا گیا - فائل فوٹوکوئٹہ:احتساب عدالت نے خزانہ اسکینڈل میں گرفتار سابق مشیرخزانہ بلوچستان خالد لانگو کامزید 14روز کا ریمانڈ دے دیا۔
خزانہ اسکینڈل میں گرفتار سابق مشیر خزانہ خالد لانگو کو احتساب عدالت کے جج عبدالمجید ناصر کے روبرو پیش کیا گیا ۔
نیب کے وکیل نے مزید ریمانڈ کی استدعا کی کی جس پر خالد لانگو کے وکیل نے کہا کہ خالد لانگو کا سیاسی مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے، مزید ریمانڈ نہ دیا جائے۔
خالد لانگو نے عدالت کو بتایا کہ مجھے اخبار فراہم نہیں کیاجارہا،لندن میں جب وہ قید تھے تو انہیں اخبار اور ٹی وی کی سہولت دی گئی تھی یہاں بھی یہی توقعات رکھتے ہیں ۔
عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ عدالت بھی آپ سے بھی کچھ توقعات رکھتی ہے،آپ تفتیشی افسران سے تعاون کریں،عدالت نے خالد لانگو کو مزید 14 روزہ ریمانڈ پرنیب حکام کے حوالے کردیا ۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔