طاہرالقادری کا 17جون کو مال روڈپر دھرنا دینے کا اعلان
کمرانوں سے انصاف کی کوئی توقع نہیں،طاہر القادری - فائل فوٹولاہور:پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے17جون کو مال روڈ پر دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔
لاہور منہاج القرآن سیکریٹریٹ میں ویڈیو لنک کے ذریعے پریس کانفرنس کرتے ہوئے عوامی تحریک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ 15 جون کو وہ وطن واپس لوٹ رہے ہیں جبکہ 17 جون کو مال روڈ پر عوامی دھرنا دیا جائے گا۔
ڈاکٹر طاہر القادری کہتے ہیں سانحہ ماڈل ٹاون کو 2سال گزر گئے۔ مگر شہیدوں کے لواحقین کو انصاف نہ مل سکا۔
ڈاکٹر طاہر القادری کا کہناتھا کہ انہیں حکمرانوں سے انصاف کی کوئی توقع نہیں،اب آرمی چیف ہی انہیں انصاف دلائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس پر ٹی او آرز کی شکل میں انصاف کو ذبح کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔15 روز میں کچھ نہ ہوا،تو آئندہ بھی کچھ نہ ہوسکے گا۔وزیراعظم کا اتنے بڑے آپریشن کے بعد اتنی جلد صحت یاب ہونا حیران کن ہے۔
ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی مدت پوری نہیں کرپائے گی۔حکومت کے جانے کا وقت آگیا ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔