محکمہ موسمیات کی کراچی میں بارش کی پیشگوئی
جون کے دوسرے ہفتے سے پری مون سون سسٹم شروع ہو جائےگا - فائل فوٹومحکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش کی پیشگوئی کردی،جون کے دوسرے ہفتے سے پری مون سون سسٹم شروع ہو جائےگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں پری مون سون جون کے دوسرے ہفتے سے شروع ہوجا ئے گا،مون سون سسٹم 15جون سے فعال ہوگا جس کے دوران کراچی میں تیز بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں اگلے دو روز کے دوران موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
بعض جگہوں پر درجہ حرارت 48 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور،سرگودھا، ملتان ڈویژن، فاٹا، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی آنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ ڈی جی خان، بہاولپور، سکھر، میرپور خاص اور حیدر آباد ڈویژن میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔