کوئٹہ:پرنسل لاء کالج کے قتل کیخلاف 3روزہ سوگ
فائل فوٹوکوئٹہ کے علاقے کلی ترخہ میں قتل ہونے والے پرنسپل لاء کالج بیرسٹر امان اللہ اچکزئی کے قتل کے خلاف 3 روزہ سوگ جاری ہے۔
امان اللہ اچکزئی کے قتل کے خلاف بلوچستان بار ایسوسی ایشن ،ہائی کورٹ بار اور دیگر وکلاء تنظمیوں نے بلوچستان بھر میں 3روزہ سوگ اور عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے ۔
بلوچستان ہائی کورٹ، سیشن کورٹ ،ضلع کچہری کے بار رومز پر سیاہ پرچم لہرا کر سوگ منایا جارہا ہے وکلاء کا کہنا ہے قاتل گرفتار نہ ہوئے تو سخت لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے سوگوار خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے ۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔