پشاور:مکان کی خستہ حال چھت منہدم، 3افرادجاں بحق
فائل فوٹوپشاور :پشاور میں مکان کی خستہ حال چھت گرنے سے 3افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئی۔
ریسیکو ذرائع کے مطابق ،پشاور کےعلاقے پجگی روڈ پر خان زیب نامی شخص کے مکان کی خستہ حال چھت رات گئے اچانک گر گئی ۔
جس کے نتیجے میں کمرے میں سوئے ہوئے 3افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے ،مرنے والوں میں ماں اور 2بیٹیاں شامل ہیں۔
جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی خاتون کو اپنی مدد آپ ملبے تلے سے نکال کر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جاں بحق افراد کو سپرد خاک کردیا گیا۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔