خواجہ آصف نے نازیبا الفاظ کے استعمال پر ایوان سے معافی مانگ لی
شیریں مزاری نے خواجہ آصف کا تحریری معافی نامہ مسترد کردیا - فائل فوٹواسلام آباد:وفاقی وزیرخواجہ آصف نے شیریں مزاری کیخلاف نازیبا الفاظ کے استعمال پر ایوان سے معافی مانگ لی ۔
قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکرایازصادق کی صدارت میں جاری ہے ، وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف نے اجلاس میں تحریک انصاف کے رکن شیریں مزاری کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال پرایوان سے معافی مانگی۔
اسپیکرایازصادق نے خواجہ آصف کا تحریری معافی نامہ ایوان میں پڑھ کے سنایا۔
شیریں مزاری نے خواجہ آصف کا تحریری معافی نامہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف نے میری ذات کے بارے میں نازیبا الفاظ کہے ، وہ ایوان میں آکرمجھ سے معافی مانگیں۔
ایم کیو ایم کے رکن عبدالوسیم اورشیخ رشید نے بھی شیریں مزاری کے موقف کی تائید کی ۔
شاہ محمود قریشی نے کہاکہ خواجہ آصف کا معافی نامہ قبول نہیں نہ ہی کوئی خاتون رکن قبول کریں گی ۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔