کراچی کے میئراورڈپٹی میئر کا انتخاب 29جون کو ہوگا

شائع 10 جون 2016 05:44am
الیکشن کمیشن نے طویل انتظار کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا - فائل فوٹو الیکشن کمیشن نے طویل انتظار کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا - فائل فوٹو

کراچی کے میئراورڈپٹی  میئر کا انتخاب 29جون کو ہوگا،الیکشن کمیشن نے طویل انتظار کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری شیڈول کے مطابق ،کراچی کے میئراورڈپٹی میئرکیلئے کاغذات نامزدگی 15اور16جون کو جمع کروائے جاسکیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق،منتخب میئراورڈپٹی میئرکی کامیابی کا نوٹیفکیشن 4جولائی کوجاری ہوگا۔