وزیراعظم سمیت تمام افراد کا احتساب چاہتے ہیں،اعتزازاحسن
کسی کا استثنی نہیں چاہتے لیکن ابتداء وزیراعظم کے خاندان سے کی جائے،اعتزاز - فائل فوٹواسلام آباد:سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن کہتے ہیں آج کے اجلاس کے بعد آئندہ پارلیمیٹی کمیٹی میں بھیٹنے یا نہ بیٹھنے کا فیصلہ کیا جائے گا ۔ کسی کا استثنی نہیں چاہتے لیکن ابتداء وزیراعظم اوران کے خاندان سے کی جائے ۔
سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نے پارلیمنٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خوش فہم لوگ ہیں اور اسی میں مبتلا ہیں حکومت مثبت رویہ اختیارکرنے کیلئےپرامید ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سے کون سے معاملات پر اختلافات ہیں وقت آنے پرمنظر عام پر لائیں گے ، فی حال مناسب نہیں اسے چھیڑیں اورآشکار کریں ۔
اعتزاز احسن نے بتایاکہ وزیراعظم سمیت پاناما میں تمام افراد کا احتساب چاہتے ہیں ۔
ان کا کہنا تھاکہ وزیراعظم اوران کے اہلک خانہ کا احتساب سب سے پہلے کیے جانے پرتمام اپوزیشن متفق ہے کسی کا استثنیٰ نہیں چاہتے تاہم شروعات وزیراعظم اور خاندان سے ہونی چاہیئے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔