پاکستان کا مہاجرین کی امداد بڑھانے کا مطالبہ

شائع 10 جون 2016 04:43pm
malihalodhi_image فائل فوٹو

نیویارک :اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے پاکستان چار دہائیوں سے تیس لاکھ مہاجرین کا بوجھ برداشت کررہا ہے، امداد بڑھائی جائے۔

نیویارک سے جاری ایک بیان میں ملیحہ لودھی کاکہنا تھاکہ دنیا مہاجرین کے مسائل کے سیاسی حل کی تلاش میں ناکام ہوچکی ہے۔ پاکستان میں بھی مہاجرین کی آمد سے سماجی اور سیاسی مسائل نے جنم لیا ہے، پاکستان گزشتہ چار دہائیوں سے تیس لاکھ مہاجرین کا بوجھ برداشت کررہاہے۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ مہاجرین کا بوجھ برداشت کرنیوالی حکومتوں کی امداد بڑھائی جائے، انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ رواں سال مجاہرین اور تارکین وطن سے متعلق سمٹ منعقد کرے گا۔ اقوام متحدہ مہاجرین کو درپیش چیلنجز کا نوٹس لے۔