کراچی:حساس اداروں کی کارروائی،سجنا گروپ کے '2 دہشت گرد' گرفتار
فائل فوٹوکراچی:کراچی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے حساس اداروں کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ریڈ بک میں انتہائی مطلوب ٹی ٹی پی سجنا گروپ کے 2 'دہشت گردوں' کو گرفتار کرلیا ہے۔
کراچی میں ایس ایس پی سی ٹی ڈی نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ اورنگی ٹاؤن میں حساس اداروں کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو خطرناک 'دہشت گردوں' نور خان اور نور ولی عرف طلٰحہ عرف مفتی کو گرفتارکرلیا۔
ملزمان نے ایئرپورٹ منی چینجر پر 15 کروڑ روپے کی ڈکیتی سمیت مختلف علاقوں میں وارداتیں کیں، ملزمان اپنے دیگر 9 ساتھیوں کے ہمراہ' دہشت گردی' کی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں، ملزمان کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سجنا گروپ سے ہے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔