سندھ کے نئے مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جارہا ہے
سندھ اسمبلیکراچی:سندھ کے نئے مالی سال 2016 اور 17کا بجٹ آج پیش کیا جارہا ہے،وزیرخزانہ مراد علی شاہ ساڑھے 8 کھرب روپے سےزائد کا بجٹ پیش کریں گے ۔
ساڑھے 8 کھرب روپے سے زائد کے بجٹ میں سے 265 ارب روپے ترقیاتی منصوبوں پرخرچ کئے جائیں گے۔
بجٹ میں کراچی کیلئے10 ارب روپے مختص کرنے کی تجویزہےجبکہ 40چالیس ہزار سے زائد اسامیوں پر بھرتیوں کااعلان بھی متوقع ہے۔
بجٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے 225 ارب روپے ،تعلیم کیلئے 164 ارب روپے جبکہ صحت کیلئے 79 ارب روپے مختص کئےگئے ہیں ۔
امن وامان کے لئے مجموعی طورپر80 ارب روپے مختص کئے جائینگے،صوبے کی مجموعی آمدنی کا تخمینہ 8 کھرب 40 ارب روپے سے زائد،جبکہ بجٹ خسارہ 10 سے 15 ارب روپے ہوگا۔
تنخواہوں اورپینشن میں 10 فیصد اضافہ جبکہ 40 ہزارسےزائد نئی بھرتیوں کااعلان متوقع ہے،خدمات پر سیلز ٹیکس کی مد میں 78 ارب روپے وصول کرنے کا ہدف مقررکیا جائیگا۔
بجٹ میں کراچی کے ایک درجن سے زیادہ میگا پروجیکٹس کے لئے رقوم بھی مختص کی گئی ہیں کے فور، ایس تھری ، اورنج لائن بس پروجیکٹ ، فلائی اوورز اورانڈر پاسز کے منصوبے بھی بجٹ کا حصہ ہوں گے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔