سندھ کے نئے مالی سال کا بجٹ پیش کردیا گیا
فائل فوٹوکراچی:نئے مالی سال 2016 اور17 کے لئے سندھ کا 8 کھرب 69ارب روپے کا ٹیکس فری بجٹ سندھ اسمبلی میں پیش کردیا گیا۔
جس میں ساڑھے 14 ارب روپے سے زائد خسارہ ظاہرکیا گیا، تنخواہوں اورپینشن میں10 فیصد اضافےاور50 ہزارنئی ملازمتوں کا بھی اعلان کیاگیا۔
سندھ بجٹ میں تعلیم ،صحت امن وامان اورترقیاتی پروگرام کوترجیحات میں سرفہرست رکھا گیا ہے،تعلیم کے لئے بجٹ میں 160 ارب روپے، صحت کے لیے 65 ارب روپے، امن اومان کے لئے 82 ارب روپے۔
جبکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے225 ارب روپے، توانائی منصوبوں کے لیے 6ارب مختص کئے گئے ہیں۔
اس بجٹ کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ کراچی کےمیگا پروجیکٹس کے فور،ایس تھری،اورنج لائن بس منصوبے اورسڑکوں کی تعمیرکیلئے صرف 50 ارب روپے سے مختص کئے گئے ہیں۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔