ہالی وڈ فلم’’انڈیپنڈنٹس ڈے “کا نیا ٹریلر جاری

شائع 12 جون 2016 07:25am
فلم 4 جولائی کو امریکی سینما گھروں میں دھوم مچائے گی  - فائل فوٹو فلم 4 جولائی کو امریکی سینما گھروں میں دھوم مچائے گی - فائل فوٹو

نیویارک:ہالی وڈ سائنس فکشن فلم’’انڈیپنڈنٹس ڈے “کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے ،فلم 4 جولائی کو امریکی سینما گھروں میں دھوم مچائے گی ۔

فلم کی کہانی انسانوں اورایلینز کی لڑائی پرمبنی ہے جس میں ایلینز دنیا کے نیوکلیئر پروگرام ختم کردیتے ہیں اور دنیا پر قبضہ کرنے کے لیے تابڑ توڑ حملے کرتے ہیں .

لورا بیتھ لو کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم میں جوئیڈ لینسٹن ،جانی ڈے ریاز اور سیل لینڈی مرکزی کرداروں میں دکھائی دیں گے ۔

ایکشن اور مار دھاڑ سے بھرپور مناظر پر مبنی فلم 4 جولائی کو امریکی سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔