محکمہ موسمیات کی ملک کے بیشترعلاقوں میں بارش کی پیشگوئی

اپ ڈیٹ 12 جون 2016 03:42pm
رواں سیزن مون سون میں معمول سے 20 فیصد زیادہ بارش ہوگی - فائل فوٹو رواں سیزن مون سون میں معمول سے 20 فیصد زیادہ بارش ہوگی - فائل فوٹو

اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے آئندہ 2روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

 بارش سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے، رواں سیزن مون سون میں معمول سے 20 فیصد زیادہ بارش ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، آج  شام سے پنجاب اور خیبرپختونوا کے بیشر علاقوں، اسلام آباد، قبائلی علاقوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش ہوسکتی ہے۔

 رواں سال ملک میں معمول سے زیادہ مون سون بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ جولائی، اگست، ستمبر کے دوران ملک بھر میں مون سون بارش معمول سے 10 سے 20 فیصد زیادہ ہوں گی۔