وزیراعظم نوازشریف کی آرلینڈو واقعے کی شدید مذمت

اپ ڈیٹ 13 جون 2016 06:16am
بے گناہ انسانوں کا قتل انسانیت کے خلاف اقدام ہے،نواز شریف - فائل فوٹو بے گناہ انسانوں کا قتل انسانیت کے خلاف اقدام ہے،نواز شریف - فائل فوٹو

لندن: وزیراعظم نوازشریف نے آرلینڈو واقعے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ بے گناہ انسانوں کا قتل انسانیت کے خلاف اقدام ہے۔

ایسی دہشت گردانہ کارروائیاں مسلمانوں کی سوچ کے منافی ہیں۔ اپنے بیان میں وزیراعظم نے آرلینڈو واقعہ انتہاپسندانہ سوچ کی عکاس ہے، ہم نے ایسی سوچ کو اپنی زندگیوں سے ختم کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔

 وزیراعظم نوازشریف نے فائرنگ میں ہلاک اور زخمی افراد کے لواحقین سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔