پنجاب :1600ارب روپے سے زائد کا بجٹ آج ایوان میں پیش ہوگا

اپ ڈیٹ 13 جون 2016 08:27am
پنجاب کے بجٹ کا مجموعی حجم1600 ارب روپے سے زائد ہو گا - فائل فوٹو پنجاب کے بجٹ کا مجموعی حجم1600 ارب روپے سے زائد ہو گا - فائل فوٹو

لاہور:وزیر خزانہ پنجاب ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا آج مالی سال 17-2016کیلئے 1600ارب روپے سے زائد کا بجٹ ایوان میں پیش کریں گی۔ 

ذرائع کے مطابق ،پنجاب کے بجٹ کا مجموعی حجم1600 ارب روپے سے زائد ہو گا۔ سالانہ ترقیاتی اخراجات کی مد میں 450 ارب روپے سے زائد رقم رکھے جانے کی تجویز ہے۔

صحت کیلئے 125ارب سے زائد جبکہ تعلیم کیلئے 162ارب رکھے جانے کی تجویز ہے۔

 لاہور اورنج لائن ٹرین منصوبے کیلئے 100 ارب روپے اور کینسر اور کڈنی لیور انسٹی ٹیوٹ کی تعمیر کیلئے 10 ارب مختص کئے جانے کی تجاویز ہیں۔

 ملتان اور فیصل آباد میٹرو بس منصوبوں کیلئے بھی 80 ارب روپے سے زائد رکھے مختص کئے جانے کی اطلاعات ہیں۔

مواصلات اور تعمیرات کیلئے اڑھائی سو ارب، صاف پانی کے فراہمی کیلئے 30 ارب روپے جبکہ پسماندہ علاقوں سے غربت کے خاتمے کیلئے 400ارب رکھے جائیں گے۔ لیپ ٹاپ اسکیم کیلئے بھی ساڑھے 5 ارب رکھے جانے کی تجویز ہے۔

ذرائع کے مطابق ،سالانہ ترقیاتی بجٹ کا70 فیصد جاری جبکہ 30 فیصد نئی سکیموں پر خرچ کیا جائے گا۔

پولیس اور زراعت کے محکموں اور انرجی کے منصوبوں کیلئے بھی بجٹ میں اضافہ کرنے کی تجاویز ہیں۔

 سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ جبکہ کم سے کم اجرت 14 ہزار روپے مختص کئے جانے کی توقع ہے۔

صوبے کی معاشی ترقی کا ہدف 8 فیصد رکھا جائے گا جسے 2018تک حاصل کیا جائے گا۔

 صوبے میں نجی سرمایا کاری کو آئندہ 2 سال میں دوگنا کیا جائے گا۔ سروسز پر سیلز ٹیکس کے دائرہ کار کو مزید وسیع کرنے اور دس نئی سروسز ٹیکس نیٹ میں لانے کی بھی تجویز ہے۔