کرپشن کیس:شفقت چیمہ کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیاگیا
فائل فوٹواسلام آباد :اسلام آباد کی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس میں وزارت خارجہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر شفقت چیمہ کوجوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوا دیا ۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے وزارت خارجہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر شفقت چیمہ کے خلاف کرپشن کیس کی سماعت کی ۔
نیب حکام نے عدالت نے ملزم کے مزید ریمانڈ کی درخواست کرتے ہوئے ملزم سے برآمد ہونےوالے زیورات کی تصاویرعدالت میں پیش کیں ۔
شفقت چیمہ کے وکیل نے درخواست کی کہ 26 روزکا جسمانی ریمانڈ مکمل ہوچکا ہے ، نیب کے پاس کوئی جوازنہیں،ملزم کوجوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیجا جائے اگرنیب چاہے توملزم کوتفتیش کیلئے جیل سے دوبارہ طلب کیا جاسکتا ہے ۔
احتساب عدالت نے نیب کی استدعا مسترد کرتے ہوئے شفقت چیمہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیجنے کا حکم دے دیا ۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔