حافظ آباد: سنگین وارداتوں میں ملوث ملزم پولیس کی حراست سے فرار
غفلت برتنے پر 5 پولیس اہلکارمعطل،مقدمہ درج - فائل فوٹوحافظ آباد :حافظ آباد میں متعدد قتل سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث ملزم پولیس کی حراست سے فرار ہوگیا۔
ڈی پی او نے غفلت برتنے پر ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
حافظ آباد کے نواحی گاﺅں ونگے کا رہائشی عدنان عرف دانی قتل کے 5مقدمات سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث تھا،جسے صدر پولیس،سی آئی اے،سٹی پولیس اور ایلیٹ فورس نے مشترکہ آپریشن کرکے چند روز قبل گرفتار کیا تھا۔
ملزم کو آج انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جانا تھا ۔پولیس ریمانڈ حاصل ہونے کے بعد سے ملزم تھانہ صدر حافظ آباد کی حوالات میں بند تھا جہاں سے وہ آج صبح فرار ہو گیا۔
ڈی پی او محمد ہارون جوئیا نے لاپرواہی اور غفلت برتنے پر ایس ایچ او اور تفتیشی آفیسر اعظم شیخ سمیت 5 ملازمین کو معطل کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہےجبکہ 2ملازمین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
دوسری جانب فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پر پولیس کی ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔