الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری ،حکومت اور اپوزیشن کےرابطےشروع
خورشید شاہ کی پرویزرشید کوپارلیمانی کمیٹی کیلئے جلد نام بھجوانے کی یقین دہانی - فائل فوٹواسلام آباد:الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری کیلئے حکومت اوراپوزیشن نے رابطے شروع کردیئے ۔ خورشید شاہ نے پرویزرشید کوپارلیمانی کمیٹی کیلئے جلد نام بھجوانے کی یقین دہانی کرا دی ۔
الیکشن کمیشن کے ممبران کی ریٹائرمنٹ کے بعد آئینی بحران کا خطرہ پیدا ہواتو حکومت کو بھی خیال آگیا ۔
وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید نے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ سے ان کے چیمبرمیں ملاقات کی،ملاقات میں الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی سے متعلق امورپرتبادلہ خیال کیا ۔
پرویزرشید نے کہا کہ الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی کیلئے قائم کردہ پارلیمانی کمیٹی کومکمل کیا جائےاور اپوزیشن پارلیمانی کمیٹی کیلئے اپنے نام تجویزکرے ۔
جس پرخورشید شاہ نے جلد نام بھجوانے اورحکومت سے تعاون کی یقین دہانی کرا دی ۔ اپوزیشن نے کمیٹی کیلئے نام حکومت کوبھجوا دیئے ۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔