آریان کی اس تصویر کو دیکھ کر شاہ رخ شرمندہ ہو گئے

شائع 14 جون 2016 06:54am

srk-colaj

ممبئی:دوست آپ کی زندگی کے تمام رازوں سے واقف ہو تے ہیں،وہ آپ کی اچھی،بری ہر بات جانتے ہیں ،اور اسے دوسروں کو مزے لے لے کر بتاتے ہیں ،بالکل یہ ہی ہوا شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان خان کے ساتھ۔

بولی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹےآریان اور امیتابھ بچن کی نواسی  نویا نویلی نندا بہت اچھے دوست ہیں ،نویا نے آریان کی زندگی کاوہ پہلو سب کے سامنے رکھ دیا جس سے آج تک سب ناواقف تھے۔

نویا نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ پر آریان کی منہ کھول کر سوتے ہوئے لی گئی تصؤیر شئیر کردی،تصویر میں آریان ائیر پورٹ پربڑے مزے سے سو رہے ہیں جبکہ ان کا منہ کھلا ہو اہے۔

بات یہیں پر ختم نہیں ہوتی ،نویا نے تصویر پر لکھا ہے کہ آریان کی یہ تصویر زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچائیں۔

بشکریہ:بولی وڈ لائف ڈاٹ کام

aryam-khan0000000