حب: مسافر کوچ اورٹرک میں تصادم، 5افراد جاں بحق

شائع 14 جون 2016 07:49am
فائل فوٹو فائل فوٹو

حب میں بیلا کےقریب مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم ہوگیا، حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور16زخمی ہوگئے۔

تیزرفتاری ایک  بار پھر کئی افراد کی جان لے گئی۔ کوئٹہ سے کراچی آنے والی مسافرکوچ بیلا کے قریب مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکراگئی۔

 حادثے کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 16 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو پہلے ڈی ایچ کیو اسپتال اوتھل منتقل کیاگیا۔

 جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں کراچی منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں میں 6 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔