پاک افغان طورخم بارڈرپر آج تیسرے روز بھی کشیدگی برقرار

شائع 14 جون 2016 08:03am
لنڈی کوتل بازار کھل گیا لیکن طورخم بازار میں کرفیو نافذ  - فائل فوٹو لنڈی کوتل بازار کھل گیا لیکن طورخم بازار میں کرفیو نافذ - فائل فوٹو

طورخم:پاک افغان طورخم بارڈرپر آج تیسرے روز بھی کشیدگی برقرارہے۔ لنڈی کوتل بازار کھل گیا لیکن طورخم بازار میں کرفیو نافذ ہے۔

پاک افغان طورخم بارڈر پر افغان فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کے بعد حالات آج تیسرے روز بھی کشیدہ ہیں۔

سیکیورٹی فورسز نے لنڈی کوتل بازار سے کرفیو اُٹھاکر بازار کھول دیاہے۔ لنڈی کوتل بازار میں لوکل گاڑیوں کی آمدورفت شروع ہو گئی ہے جبکہ طورخم بازار میں کرفیو نافذ ہے ۔

 افغان فورسز کی فائرنگ سے گزشتہ روز پاک فوج کے میجر، لیفٹننٹ اور 6 ایف سی اہلکاروں سمیت 20 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

کشیدہ صورتحال کے باعث گزشتہ روز باچا مینہ کے علاقے سے 200 خاندانوں نے محفوظ مقامات پر نقل مکانی کی تھی۔