پاناما لیکس :حکومت اوراپوزیشن کے درمیان ڈیڈلاک برقرار

اپ ڈیٹ 14 جون 2016 10:14am
 ڈیڈلاک برقرار ہے،اپوزیشن ارکان - فائل فوٹو ڈیڈلاک برقرار ہے،اپوزیشن ارکان - فائل فوٹو

اسلام آباد:پاناما لیکس کی تحقیقات پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان  ڈیڈلاک برقرارہے ۔

اس حوالےسے قائم پارلیمانی کمیٹی میں مذاکرات کے 7 دور ناکام ہو چکے آج 8واں اجلاس ہے ۔

 لیکن اجلاس سے قبل ہی  قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ پاناما لیکس کے تحقیقاتی کمیشن کے حوالے سے اپوزیشن کے ٹی او آرز قبول کرے۔

 انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اس حوالے سے وزیراعظم کے خلاف سڑکوں پر آنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی لیکن حکومت ایسا کرنے پر مجبور کررہی ہے ۔

 خورشید شاہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہیں ڈر ہے کہ حکومت کی ضد کی وجہ سے یہ ڈیڈ لاک مزید جاری رہ سکتا ہے۔