بچی کی موت پر معذرت خواہ ہوں،نثار کھوڑو
کراچی:بسمہ کی موت کے بعد سیاسی رہنما بھی لیاری میں بچی کے گھر پہنچ گئے، پیپلزپارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نے کہا کہ وہ بچی کی موت پر معذرت چاہتے ہیں، تاہم بلاول تو انہیں ہر دل عزیز ہیں، جبکہ پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا نے وی آئی پی پروٹوکول پر شدید رد عمل ظاہر کیا۔
جاں بحق ہونے والی بسمہ کے گھر پیپلزپارٹی کے رہنما نثار کھوڑو بچی کے گھر پہنچے،کہا کہ بچی کی موت پر معذرت خواہ ہوں،تاہم سیکیورٹی انتہائی ضروری تھی اور بلاول بھٹو زرداری ہردل عزیز ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا نے پروٹوکول پر شدید رد عمل ظاہر کیا،کہا کہ اس طرح کے پروٹوکول کی شدید مذمت کرتا ہوں،پاکستان سے یہ بادشاہی نظام ہر صورت ختم ہونا چاہیے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ وہ اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔اس واقعے میں ملوث کسی شخص کے خلاف بھی مقدمہ درج کرنا پڑا تو ضرور کریں گے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔