وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک مستعفی ہوگئے
کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک اورڈپٹی اسپیکربلوچستان اسمبلی میرعبدالقدوس بزنجومستعفی ہوگئے۔ گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا استعفیٰ منظور کرلیا۔نئے قائد ایوان کاانتخابی چھبیس دسمبر کو متوقع ہے۔
مری معاہدے کے تحت بلوچستان میں انتقال اقتدار کے لیے وزاعلیٰ بلوچستان عبدالمالک مستعفی ہوگئے انہوں نے اپنا استعفیٰ گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کو دیا گورنر بلوچستان نے وزیر اعلیٰ عبدالمالک کا استعفی منظور کرلیا۔
دوسری طرف ڈپٹی اسپیکربلوچستان اسمبلی میرعبدالقدوس بزنجو بھی مری معاہدے کے تحت مستعفی ہوگئے ۔بلوچستان اسمبلی میں اسپیکرکے بعد ڈپٹی اسپیکرکی نشست بھی خالی ہوگئی۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے راحیلہ درانی کواسپیکرنامزدکیے جانے کاامکان ہے۔بلوچستان اسمبلی کااجلاس 26دسمبرکومتوقع ہے جس میں نئے قائد ایوان کاانتخاب متوقع ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔