فواد خان،ہرتیک روشن کی اہم چیز لے اڑے

اپ ڈیٹ 16 جون 2016 09:55am

fawad0000000000

ممبئی:پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ اداکار فواد خان  کی شہرت کا ستارہ ان دنوں بلندی پر ہے،بھارتی فلم انڈسٹری میں فواد  کی مانگ میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہاہے۔

بولی وڈ لائف ڈاٹ کام کے مطابق  بھارت کے معروف اداکار ہرتیک روشن نامور ہدایت کارہ زویا اختر کی اگلی فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے کا ارادہ رکھتے تھے جبکہ اداکار رنویر سنگھ کو پہلے ہی فلم میں کاسٹ کیا جا چکا ہے۔

فلم کی کہانی ممبئی سے تعلق رکھنے والے دو گلوکاروں کے گرد گھومتی ہے،حقیقت تو یہ ہے کہ ہرتیک کو فلم میں دو ہیرو کا خیال پسند نہیں آیا ،پہلے تو ان کا کہنا تھا کہ انہیں یہ فلم آفر ہی نہیں کی گئی ،بعد ازاں انہوں نے اس میں کام کرنے سے انکار کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق زویا اختر ہرتیک کے متبادل ہیرو کے طور پر پاکستانی اداکار فواد خان کو منتخب کرنا چاہتی ہیں۔

زویا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فلم 'کپور اینڈ سنز 'میں انہیں فواد کی اداکاری بیحد پسند آئی تھی،لہٰذا وہ ان کے ساتھ کام کرنے میں خوشی محسوس کریں گی۔