ویوک اوبروئے نے سلمان خان کیلئے دعائیں شروع کردیں
ممبئی:بولی وڈ فلم 'کرش3'کے اداکار ویویک اوبروئے نے سپر اسٹار سلمان خان کی فلم 'سلطا ن' کیلئے دعائیں شروع کردیں۔
انڈین ایکسپریس کے مطابق فلم 'دھنک ' کی اسکریننگ کے موقعے پر ویویک نے بولی وڈ کے میگااسٹارز شاہ رخ خان اور سلمان خان کی فلموں سلطان اور رئیس کے بارے میں باتیں کیں۔
ان کا کہنا تھا کہ فلم سلطان بولی وڈ کی بہت ہی خاص فلم ہے،سلمان کو ایک پہلوان کے روپ میں دیکھنا ہم سب کیلئے ایک خوشگوار تجربہ ہوگا۔
انہوں نے اپنی بات مزید آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ ہمارے سپر اسٹارز اب اداکاری کے دوران مختلف تجربات کررہے ہیں،مثلاً سلمان،مشہور پہلوان سلطان کے روپ میں نظرآئیں گے ،جبکہ عامر خان بھی فلم دنگل میں پہلوان کا کردار نبھا رہے ہیں۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔